• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد؛ انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نےانسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری اور خرید وفرخت میں ملوث بڑے نیٹ ورک بے نقاب کو بے نقا ب کردیا ، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آ باد میں نجی ہسپتال پر چھاپہ ما رایک معروف یورولوجسٹ اور نجی ہسپتال کے ملازم سمیت 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا ، تحقیقات کا دائر ہ وسیع کر دیا گیا ،گروہ بالخصوص جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کے انتہائی غریب اور مالی مشکلات کے شکار افراد کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزمان مجبور شہریوں سے کوڑیوں کے بدلے گردے خرید کر امیر مریضوں کو انتہائی بھاری اور منہ مانگی قیمتوں پر فروخت کر تے تھے،حکام کا کہنا ہے کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور نیٹ ورک کے بقیہ ارکان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید