• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ناکام، ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کو مزاحمت پر قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں ڈاکوؤں کا لگام دینے میں پولیس پوری طرح ناکام دیکھائی دے رہی ہے ،ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا ،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ کی حدود سیکٹرA-17میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 33سالہ شاہزیب علی ولد غلام شبیر جاں بحق ہوگیا ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکھٹا کئے گئے ،ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ممتاز مروت نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید