• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 70 سال بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن پالیسی کمیشن کیلئے منتخب

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان 70 سال بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن پالیسی کمیشن کے لیے منتخب ہو گیا ،پاکستان نے یہ نامزدگی ایک سخت مقابلے کے بعد حاصل کی، جس میں ایشیا پیسیفک خطے کی پانچ نشستوں کے لیے چھ امیدوار میدان میں تھےپاکستان نے ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں 18 تا 20 مئی ایشیا پیسیفک خطے کے ریجنل ہیڈز آف کسٹم ایڈمنسٹریشن اجلاس کے دوران دو سال کی مدت کیلئے ڈبلیو سی او پالیسی کمیشن میں کامیابی سے انتخاب جیت کر نامزدگی حاصل کر لی ، نامزدگی جون 2026 میں منعقد ہونے والے ڈبلیو سی او کونسل اجلاس میں روایتی طریقۂ کار کے مطابق متفقہ منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید