• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ

کراچی(عبدالماجدبھٹی)بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ ہونے اور پاکستانی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ان کی جگہ نئے کپتان کے لئے چیئرمین محسن نقوی پی سی بی کے تھنک ٹینک سے مشاورت کریں گے۔پاکستان کو اگلی سیریز جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنا ہیں۔جبکہ اگست میں پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ کھیلنے انگلینڈ جائے گی۔ذمے دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شان مسعود کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید