اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف سےمنیجنگ ڈائیریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم کو ادارے کی کارکردگی پر جائزہ پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔