کراچی(اسٹاف رپورٹر) سلہٹ ٹیسٹ پاکستان کرکٹ کا تاریک باب بن گیا، اسپنر تیج الاسلام کی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کی بدولت بنگلہ دیش ٹائیگرز نے دوسرا ٹیسٹ78 رنز سے جیت کر مسلسل دوسری سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ محمد رضوان کی94رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ساجد خان28رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش نے2024 میں پاکستان کو پنڈی کے دونوں ٹیسٹ میں شکست دی تھی۔ اب ہوم گراؤنڈ پر ایک اور کلین سوئپ مکمل کرلیا۔358 پر آؤٹ کرکے بنگلہ دیش نے پاکستان کو لگاتار چوتھے ٹیسٹ میں شکست دی۔ تیج الاسلام نے بدھ کی صبح آخری تین میں سے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد رضوان سنچری سے چھ رنز قبل شریف الاسلام کی گیند پر سلپ میں کیچ ہوئے۔