• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کو مسلسل نوچ رہے ہیں، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پروٹیکٹیڈ بجلی صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے اور سیپریٹ ریزیڈنشل میٹر اسکیم پر پابندی سے متعلق خبروں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو سونے کی کان سمجھ کر مسلسل نوچ رہے ہیں اور اپنی شاہ خرچیوں اور عیاشیوں کا تمام بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں۔اپنے سخت ردِعمل میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے سبسڈی واپس لینا غریب، مزدور، سفید پوش اور متوسط طبقے کے ساتھ بدترین ناانصافی اور کھلی دشمنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری، کاروباری تباہی، کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے ہوشربا بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید