• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کے فیصلوں سے لاگت میں مزید اضافہ ہوگا، تعمیراتی شعبے سے وابستہ حلقے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا مختلف فیسوں اور چارجز میں اضافہ،تعمیراتی شعبے سے وابستہ حلقوں نے اس فیصلے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں سے تعمیراتی لاگت میں مزید اضافہ ہوگاجس کا براہ راست اثر شہریوں اور ہاؤسنگ سیکٹر پر پڑے گاسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف تعمیراتی، اسکروٹنی، انفراسٹرکچر اور ڈیمولیشن فیسوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہےایس بی سی اے کے مطابق کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز (ترمیمی) 2026 کا اطلاق فوری طور پر ہوگا نوٹیفکیشن کے تحت رہائشی، کمرشل، پبلک سیل، انڈسٹریل اور ایمنٹی پلاٹس کی اسکروٹنی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید