• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکو میں شان کی ہیروئن اور وکیل کے کردار میں نظر آؤنگی، سونیا حسین

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) فلموں اور ڈراموں کی مقبول ہیروئن سونیا حسین نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فلم سائیکو میں سپر اسٹار شان کی ہیروئن اور وکیل کے جاندار کردار میں نظر آوں گی، جیو فلمز کے تعاون سے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں عید الاضحی پر ریلیز ہوگی۔مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ میں فلمی ہیرو شان شاہد کی ہیروئن بنی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں خوبصورت ہیروئن سونیا حسین نے بتایا کہ موجودہ حکومت فلموں کو بہت سپورٹ کررہی ہے، اس لئے ہماری فلمیں انٹرنیشنل فیسٹیولز کا حصہ بن رہی ہیں۔ پاکستان کا نام روشن کیا جارہا ہے۔ سائیکو شان شاہد اور میرا جی نے کمال کی فلم بنائی ہے۔پاکستان میں کچھ ہی فنکار ایسے ہیں، جو فلمی ہیرو لگتے ہیں۔شان شاہد کا شمار ایسے ہی باکمال فلم اسٹارز میں ہوتا ہے۔میرا جی کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب نئی نسل کی مقبول ہیروئن سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں بہت سنا تھا کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے میں کمال رکھتی ہیں۔سائیکو کی شوٹنگ کے دوران میرا جی نے بطور پروڈیوسر بھی سب کا خیال رکھا۔میرا اور شان نے شاندار پرفارمنس دی ہے۔سائیکو کا ایک ایک فریم فلم بینوں کا دل جیت لے گا۔ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے بتایا کہ فلم کی کہانی سب کو حیران کردے گی۔اور بھی غم ہے زمانے میں محبت کے سوا۔ فلم میں لاہور اور کراچی کے فنکاروں نے لاجواب اداکاری کی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحٰی پر ریلیز ہوگی۔میں تو کہتی یو فلم شائقین کے لئے بڑی عید پر بڑا تحفہ ثابت ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید