راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت بارہ مجرمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرتے ہوئے ضامنوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، عدالت نے 9مئی 2023 کو تھانہ آر اے بازار میں درج ہونے والے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیئے گئے 47 ملزمان عمرایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوزب، شہباز گل، زلفی بخاری، اشرف سوہنا، بلال اعجاز اور اعجاز خان جازی، راشد شفیق، احمد چٹھہ، اور رائے حسن مرتضٰی وغیرہ کو دس دس برس قید اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا ۔