• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جنگ میں امریکہ و اسرائیل کو کیسے پسپا کیا؟ ہرمز کنٹرول کی نئی حکمتِ عملی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے پسپا کیا؟ ہرمز کنٹرول کی نئی حکمتِ عملی، ایران کا ابتدائی عسکری کمزور آغاز مگر جنگ کے دوران حکمتِ عملی میں نمایاں تبدیلی، گلف ممالک پر حملے شروع کردئیے، “مثلثی دباؤ” کی حکمتِ عملی کے ذریعے کمزور فریق کو ہدف بنا کر طاقتور مخالفین کو فیصلہ کن کارروائی سے روکا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے جنگ کے ابتدائی مہینوں میں اپنی کمزور عسکری پوزیشن کے باوجود ایسی حکمتِ عملی اپنائی جس نے امریکہ اور اسرائیل کی فوری کامیابی کی توقعات کو ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے براہِ راست طاقت کے بجائے “مثلثی دباؤ” کی پالیسی اختیار کی، جس کے تحت اس نے خلیجی ممالک کو نشانہ بنا کر ان کو دباؤ کا ذریعہ بنایا اور یوں اپنے بڑے مخالفین پر بالواسطہ اثر ڈالا۔

دنیا بھر سے سے مزید