• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ پر سماعت کے دوران امریکی ایڈمرل اور رکنِ کانگریس میں گرما گرمی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ پر سماعت کے دوران امریکی ایڈمرل اور رکنِ کانگریس میں گرماگرمی، رکن کانگریس سیٹھ مولٹن کا کہنا تھا امریکا ایران کیخلاف جنگ ہار رہا ہے،اس غلطی کیلئے مزید کتنے امریکیوں کو جان دینا پڑیگی، امریکی سینٹکام چیف نے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات فوجیوں کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران جنگ کی نگرانی کرنے والے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کانگریس میں سماعت کے دوران ایک ڈیموکریٹ رکنِ ایوان نمائندگان کے بیان کو “نامناسب” قرار دے دیا، جب مذکورہ رکن نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ “ہار رہا ہے” اور سوال اٹھایا کہ “اس غلطی کے لیے مزید کتنے امریکیوں کو جان دینی پڑے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید