• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے خفیہ ملاقات، علیمہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ خفیہ ملاقات ، علیمہ خان نے بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا کہ ملاقات کا علم تھا نہ خاندان کا کوئی فرد شریک ہوا جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بنوں حملے اور صوبے سیکورٹی معاملات پر گفتگو ہوئی ۔ سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلنے کی جانب ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات 14مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر ہوئی جسے مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا، ملاقات بنیادی طور پر دہشت گرد حملے اور خیبر پختونخوا کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق تھی اور اس کا تعلق پاکستان تحریک انصاف، عمران خان یا بشریٰ بی بی کے معاملات سے نہیں تھا۔

اہم خبریں سے مزید