• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 18 ایشین ہاکی، پاکستان کو ملائیشیا سے 3-2 کی شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈر18ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو ملائشیا نے 3-2سے ہرا دیا۔ ہاف ٹائم تک ملائیشین ٹیم کو تین صفر کی برتری حاصل تھی، لیکن اگلے دو ہاف میں پاکستانی ٹیم نے دو گول اسکور کیے۔پاکستان کا پہلا گول 42 ویں منٹ میں مزمل ، دوسرا آخری منٹ میں محمد فرحان نے اسکور کیا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 3 جون کو کھیلے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ برابر کھیل کر بھی بہتر گول اوسط پر پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہیں، پہلے میچ میں پاکستان نے چین کو تین صفر سے شکست دی تھی۔ اتوار کو ہونے والے میچوں میں جاپان نے بھارت کو چین نے بنگلہ دیش کوہرایا۔

اسپورٹس سے مزید