• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز، مچل سینٹنر کیوی اسکواڈ میں شامل

کرائسٹ چرچ (جنگ نیوز)نیوزی لینڈ کے اسپن آل راؤنڈر مچل سینٹنر کندھے کی انجری سے نجات پا کر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کیوی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ وہ انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور لارڈز میں جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 34 سالہ سینٹنر آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا تھا، تاہم وہ توقع سے پہلے فٹ ہو گئے ہیں۔ وہ ڈیبیو ٹیسٹ میں 98 رنز بنانے والے اسپن آل راؤنڈر ڈین فاکسکرافٹ کی جگہ لیں گے جو اب وطن واپس لوٹ جائیں گے۔
اسپورٹس سے مزید