• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 کوالیفائر: نیپال کے چین کیخلاف 313 رنز

سنگاپور(جنگ نیوز)نیپال کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز ٹی 20 کوالیفائرمیں چین کے خلاف دو وکٹ پر 313 رنز بناکر ریکارڈ قائم کردیا ۔ کوشل بھرتیل نے سنچری اسکور کی، انہوں نے ایک اوور میں مسلسل 6 چھکے لگا کر یووراج سنگھ کاریکارڈ کی بھی برابرکیا۔ اس سے قبل بھی نیپال نے 2023 ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف 314 رنز بنا کر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس طرح نیپال ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں دو بار 300 سے زائد رنز بنانے والی ٹیم بن گئی۔ ناکام ٹیم صرف 92 پر ڈھیر ہوگئی۔
اسپورٹس سے مزید