کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کی پہچان چاچا کرکٹ صوفی عبدالجلیل جمعرات کو78سال کی عمر میں کرکٹ کو خیر باد کہہ رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں چاچا کرکٹ نے کہا کہ وہ جمعرات 4 جون کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا قذافی اسٹیڈیم اور پاکستان میں چاچا کرکٹ کے طور پر ان کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ انہوں نے الوداعی تقریب اور بینیفٹ ڈنر کے لیے پی سی بی سے درخواست کی ہے۔ پنڈی میں پہلے ون ڈے انٹر نیشنل کے موقع پر اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اعزاز میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ چاچا کرکٹ نے 1969 سے 2026 تک دنیا بھر کے میدانوں میں تقریباً 500 بین الاقوامی میچوں میں پاکستانی ٹیم کو لہو گرماتے رہے۔