• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا اور اے ایف سی کا پاکستان فٹبال آئین میں ترمیم پر زور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی فٹبال تنظیم فیفا اور اے ایف سی کے حکام نے اتوار کو منعقدہ گورننس اور آئین ترمیم ورکشاپ کے دوران زور دیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنے آئین میں ترمیم کرکے اسے عالمی ادارہ جاتی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہوگا۔ فیفا کے رولف ٹینر اور اے ایف سی کے ایم اے ڈویژن سونم جگمی نے واضح کیا کہ فیڈریشن امور میں تیسرے فریق کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پی ایف ایف کا آئین آخری بار 2014 میں ترتیب دیا گیا تھا، پی ایف ایف کانگریس کے اراکین کو اچھی گورننس کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔
اسپورٹس سے مزید