• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خواتین کے چار ٹورنامنٹ ہونگے، رانا مشہود

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) کراچی میں خواتین کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایمپاور اسپورٹس اکیڈمی، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے چار کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کا تعاون بھی شامل ہوگا، کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستا نی خواتین کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح، خصوصاً اولمپکس تک پہنچنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔بین الاقوامی تربیت، اسکالرشپس اور بیرونِ ملک تعلیم کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر شہناز رمزی، والی بال کھلاڑی علیشہ جنید ، حسن سردار، اداکار بہروز سبزواری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسپورٹس سے مزید