• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوریاونشی نڈر، توانائی سے بھرپور، شاہد آفریدی کی یاد دلاتا ہے، محمد یوسف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے 15 سالہ بیٹر سوریاونشی ’مجھے ایک نوجوان شاہد آفریدی کی یاد دلاتا ہے۔ نڈر، دھماکہ خیز اور توانائی سے بھرپور۔ ان کا مستقبل روشن ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے اس موازنے پر محمد یوسف کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ’وہ ابھی ایک بچہ ہے، لیکن وہ پہلے ہی مسٹر یونیورس بن چکا ہے۔ میں اسے پیار سے ببلو کہتا ہوں، حالانکہ آپ اسے سوریاونشی کہتے ہیں۔پوری دنیا کے گیند باز آپ سے ڈریں گے۔ مشرق ہو یا مغرب، سوریا ونشی بہترین ہیں۔ اس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا اور یہ بچہ آنے والے دنوں میں دنیا پر راج کرے گا۔ ویبھو سوریاونشی نے انڈین پریمیئر لیگ میں ایک اور ایسی اننگز کھیلی ہے جس کے بعد ایک طرف تو کرس گیل نے انھیں ’چھکے مارنے والی مشین‘ قرار دیا ہے تو دوسری جانب سابق انگلینڈ کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ انڈیا اس 15 سالہ کھلاڑی کو قومی ٹیم میں شامل کر لے۔ ویبھو سوریاونشی نے انڈین پریمیئر لیگ میں ایک اور ایسی اننگز کھیلی ہے جس کے بعد ایک طرف تو کرس گیل نے انھیں ’چھکے مارنے والی مشین‘ قرار دیا ہے تو دوسری جانب سابق انگلینڈ کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت اس 15 سالہ کھلاڑی کو قومی ٹیم میں شامل کر لے۔سوریاونشی نے راجھستان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف صرف 29 گیندوں پر 97 رنز بنائےجس میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے خلاف ایک ہی اوور میں تین گیندوں پر تین چھکے بھی شامل تھے۔ انھوں نے صرف 16 گیندوں میں نصف سنچری بنا لی تھی۔

اسپورٹس سے مزید