• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن ایگا شیواٹیک باہر

پیرس (جنگ نیوز)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سنسنی خیز اپ سیٹس کے بعد چار بار کی چیمپئن ایگا شیواٹیک ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ پولینڈ کی تیسری سیڈ شیوٹیک کو 25 ویں سالگرہ پر یوکرین کی مارتا کوسٹیوک نے اسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کوسٹیوک کی کلے کورٹ پر یہ مسلسل 15 ویں فتح ہے۔ ادھر رومانیہ کی 36 سالہ سورانا کرسٹیا نے چین کی وانگ شینیو کو 3-6 اور 6-7 سے ہرا کر 17 سال بعد فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ رواں سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہونے والی کرسٹیا نے فتح کے بعد کہا کہ خوابوں اور جذبوں کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی۔
اسپورٹس سے مزید