کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) پیرس سینٹ جرمین نے انگلش کلب آرسنل کو ہراکر دوسری بار یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیت لیا۔ میچ کا مقررہ وقت اور اضافی ٹائم میں ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے ہوا ۔ پی ایس جی فتح کےبعد جشن منانے والے شائقین نے پیرس شہر میں جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا گیا۔ مظاہرین نے بوتل بم پھینکے اور دکانوں پر حملے کیے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، مظاہرین نے سامان کو سڑک پر آگ لگادی، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پٹاخوں اور سامان آتشبازی سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔