کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر کی تین وکٹوں کی بدولت ووسٹر شائر ریپڈز نے ٹی20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں مڈلینڈز ڈاربی میچ میں ورکشائر بیئرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ووسٹر شائر نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، ورکشائر کی پوری ٹیم 141 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، راب یاٹس 45رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جارڈن تھامپسن نے 37 رنز بنائے۔ اسامہ میر نے 27 رنز کے عوض 3 اہم پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔