• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں تاریخی بیوفورٹ قلعہ اور اہم پہاڑی سلسلے پر قبضہ کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں تاریخی بیوفورٹ قلعہ اور اہم پہاڑی سلسلے پر قبضہ کرلیا۔ جنگ بندی کے چھ ہفتے بعد اسرائیلی فوج کی بڑی زمینی پیش قدمی، حزب اللہ کی شدید راکٹ باری کے بعد کارروائی تیز کردی گئی۔ ایک صہیونی اہلکار ہلاک، قلعے کی بلندی جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل پر نگرانی کا اہم مقام، نبطیہ کے قریب بھی اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ ،نیتن یاہو نےفوجی پیش قدمی مزمزید وسیع کرنے کا حکم دے دیا، لبنانی وزیراعظم کی شدید مذمت،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں واقع تقریباً 900 سال قدیم بیوفورٹ قلعہ اور اس سے ملحقہ اسٹریٹجک پہاڑی سلسلے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت حزب اللہ کے خلاف ایک اہم فوجی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، حالانکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو چھ ہفتوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی کا مقصد بیوفورٹ رج اور وادی السلوکی کے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنا اور وہاں موجود حزب اللہ کے ڈھانچے اور فوجی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانا تھا۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اس علاقے سے اسرائیلی شہری آبادیوں اور فوجی اہلکاروں پر سینکڑوں راکٹ اور گولے داغے تھے۔ بیان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک بھی ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید