• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان نے بھارت سے آموں کی در آمد پر پابندی عائد کردی

کراچی (نیوز ڈیسک)جاپان نے بھارتی آموں پر پابندی لگادی،جاپان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انڈین پھلوں کے کیڑے جاپانی زراعت کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔رواں برس جاپان میں رہنے والے افراد آموں کا ذائقہ نہیں چکھ سکیں گے کیونکہ جاپان نے بھارت سے آموں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ پابندی ایک احتیاطی اقدام کے طور پر عائد کی گئی ۔ جاپان کو خدشہ تھا کہ انڈیا سے پھلوں کے کیڑوں کے انڈے یا لاروے ان کے ملک تک پہنچ سکتے ہیں جس سے خود جاپانی زراعت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو سکتا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید