• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے سے کاروباری سرگرمیاں مزید جمود کا شکار ہوں گی،جعفر علی شاہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات تشویشناک ہیں، جن کے مطابق ٹیکسزکا دائرہ کار مزید وسیع کرنے، مختلف شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کرنے اور سولر پینلز سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے عوام اور تاجر برادری پر مزید ٹیکسزکا بوجھ ڈالا تو اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید جمود پیدا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ملک میں مہنگائی‘ بے روزگاری اور معاشی مشکلات عروج پر ہیں، ایسے میں نئے ٹیکس عوام اور تاجروں کیساتھ ناانصافی کے مترادف ہونگے‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے اور تاجروں سمیت عام شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
ملتان سے مزید