کوٹ ادو (نامہ نگار) محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او کوٹ ادو کی زیر صدارت اہم اجلاس، مجالس و جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام میں منعقد ہونے والی لائسنس یافتہ اور روایتی مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضلع بھر کے حساس مقامات، ٹربل پوائنٹس اور فلیش پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی،ڈی پی او کوٹ ادو نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔