ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے چوتھے روز بھی کینٹ کے بازاروں، شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی آپریشن جاری رہا،پریذیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ سلیم یونس کی ہدایات پر ایگزیکٹیو آفیسر سردار عاطف سلطان نے صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کرتے ہوئے ایمرجنسی شکایت سیل کو فعال رکھا اور مختلف علاقوں میں صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں،کینٹ انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور دیگر فضلہ کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، سابق ممبر کینٹونمنٹ بورڈ و ضلعی امن کمیٹی محمد یعقوب کھوکھر المعروف شیرا نے بھی صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر صفائی کے کام کی نگرانی کی۔