ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکوانجینئر گل محمد زاہد نے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے دوران تمام امتحانی مراکز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،کنڑولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان کے مراسلے کی روشنی میں آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز ملتان، بہاولپور، خانیوال اور وہاڑی کو بی آئی ایس ای ملتان کے زیر انتظام ہونے والے ملتان،لودہراں ،خانیوال،بہاولپو اوروہاڑی میں ہونے والے امتحانات میں 9بجے صبح سے 12بجے دن اور 2بجے دن سے ساڑھے 5بجے سہ پہر تک مراکز کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز کو بلاتعطل بجلی کی ترسیل کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔