ملتان (سٹاف رپورٹر) ماڈل ٹاؤن چوک کے قریب پینٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری فائر فائٹنگ کا آغاز کیا اور10 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا، بعد ازاں20 منٹ کے کولنگ پراسیس کے بعد آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔