• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے

ملتان ( سٹافرپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں غضنفر کے گھر سے نامعلوم افراد نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ اسی تھانے کی حدود سے ناصر کا موٹر سائیکل اور خالدہ بی بی سے نقدی چھین لی گئی، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نازک کے رقبے سے سولر سسٹم چوری کرکے لے گئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میںشفیق اور اکبر کے موبائل فون چوری کرکے لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نامعلوم افراد عرفان سے نقدی اور اقبال سے موبائل فون لوٹ کر لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں کامران کا موٹر سائیکل اور سعید کا موبائل فون چوری کر لیاگیا، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میںاختر کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ولید سے موبائل فون چھین لیاگیا جب کہ مبین کے گھر سے سامان چوری کرلیاگیا جب کہ ممتاز آباد کے علاقہ میں سرفراز کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔
ملتان سے مزید