• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق خواتین اور بچوں میں عید تحائف کی تقسیم

ملتان( سٹاف رپورٹر)روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے زیر اہتمام مستحق اور نادار خواتین میں نئے کپڑے جبکہ بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے صدر ملک محمد امجد علی نے کہا کہ عید خوشیوں، محبتوں اور ایثار کا پیغام دیتی ہے۔ معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون روٹری انٹرنیشنل سلیم ناصرنے کہا کہ روٹری کلب ہمیشہ فلاحی اور سماجی خدمات کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔
ملتان سے مزید