ملتان (سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین حضرت موسیٰ پاک شہید مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ مخدوم سید تجمل حسین گیلانی نے تمام عمر محبت رسول ﷺ اور اطاعت رسول ﷺ کا درس دیا اور اپنے معتقدین کی روحانی تربیت کی، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم سید صدر الدین المعروف تجمل حسین گیلانی کے پانچویں سالانہ عرس کی اختتامی نشست کی تقریب میں خطاب میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید دنیا بھر کی انسانیت بالخصوص دنیائے اسلام کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، عرس کی اختتامی نشست کی تقریب میں مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی ، پیر سید مہر جمال الدین گیلانی، مخدوم غلام یزدانی گیلانی، مخدوم سہیل حسن گیلانی، راجن بخش گیلانی اور صنو ریز الحسن گیلانی سمیت مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔