• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام سیمینار اور آگہی واک

ملتان( سٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹڈیز بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مرید حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں 80 لاکھ افراد سالانہ تمباکو نوشی کی بنا پر انتقال کرجاتے ہیں،در حقیقت تمباکو نوشیایک سنگین بیماری ہے جوانسان کو موت کے دہانے پر لا کھڑا کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام مقامی کالج میں منعقدہ سیمینار و آگہی واک سے خطاب میں کیا جس میں سابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن و سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت داؤد جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفر گڑھ ڈاکٹر طاہرہ رفیق اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سیاسی و سماجی رہنما رشید عباس خان، سید عاصم رضا شاہ نقوی، حافظ محمد وقاص، حسیب احمد و دیگر شریک تھے‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ دنیا بھر میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ ایک ارب دس کروڑ تک پہنچ گئی ہے، اس موقع پر طلبہ ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، سیمینار کے اختتام پر کالج سے مین شاہراہ تک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
ملتان سے مزید