• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں نیوروکیتھ لیبز کی خریداری ‘پری پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس کل طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب کے بڑے تدریسی ہسپتالوں میں جدید نیورو کیتھ لیبز کے قیام کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، اس سلسلے میں پنجاب کے چار ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں نیورو کیتھ لیبز کی خریداری کے منصوبے پر پری-پی ڈی ڈبلیو پی (Pre-PDWP) اجلاس 2 جون 2026 کو طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت ممبر ہیلتھ، پی اینڈ ڈی بورڈ کریں گے، جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوں گے،منصوبے کے تحت راولپنڈی کے ٹیچنگ ہسپتال، ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا، نشتر ہسپتال ملتان اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں جدید نیورو کیتھ لیبز قائم کی جائیں گی،ا ان لیبز کے قیام سے فالج، دماغی شریانوں کی پیچیدہ بیماریوں اور دیگر نیورو ویسکولر امراض کے مریضوں کو جدید تشخیصی اور علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
ملتان سے مزید