• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی ویمنز کرکٹ، پاکستان کو چیمپئن بننے کیلئے دو بڑی فتوحات درکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو چیمپئن بننے کیلئے بدھ اور جمعرات کو آخری دونوں میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے۔ پاکستان کو ابتدائی دونوں میچوں میں ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ نے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز کو ایک رن سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز نے دو میچ جیتے ہیں اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔ آئرلینڈ نے بھی تین میچ کھیلے ہیں دو جیتے اور ایک ہارا ہے ۔ پاکستان کو ثناء فاطمہ کی کپتانی میں دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم چار چار میچ کھیلے گی اور سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم فاتح قرار پائے گی۔

اسپورٹس سے مزید