• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ قریب، امریکی عوام باسکٹ بال، بیس بال فیور میں مبتلا

نیویارک (جنگ نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کا میلہ سجنے میں چند روز باقی ہیں، مگر میزبان ملک امریکا میں اس کا جنون غائب ہے۔ برطانوی روزنامے کے مطابق نیویارک سمیت پورے امریکا میں تاحال یہ احساس ہی پیدا نہیں ہو سکا کہ دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ان کے ہاں ہو رہا ہے۔ اس سرد مہری کی وجہ باسکٹ بال فائنلز اور بیس بال سیزن کا عروج ہے، جس نے فٹ بال کے بخار کو دبا رکھا ہے۔ خود امریکی ٹیم کے اسٹارز بھی اب تک ورلڈ کپ کے سحر سے دور ہیں۔ کپتان ٹم ریم کے مطابق فی الحال ورلڈ کپ صرف اسپانسرز کی دکانوں اور اشتہارات میں ہی نظر آ رہا ہے، عوام میں اس کا رنگ پہلا میچ شروع ہونے کے بعد ہی چڑھے گا۔

اسپورٹس سے مزید