• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز نے کراچی میں گاڑیوں کی سیکورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ جاری کرنا بند کر دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے کراچی میں گاڑیوں کی سیکورٹی فیچر ڈ نمبر پلیٹ جاری کرنا بند کر دی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے محکمے میں سوک سینٹر رجوع کرنے والے شہریوں نے بتایا کہ ادارہ منگل سے آفیشل نمبر پلیٹ جاری کرنے کے بجائے لوہے کی عارضی شیٹ پر نمبر لکھ کردے رہا ہےذرائع کا کہنا ہےکہ اصل پلیٹ پر نمبر کنندہ کرنے والی مشین خراب ہو گئی ہے اور اس کی درستی میں پندرہ سے بیس روز لگیں گےگاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے والے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ان سے رجسٹریشن کی مد میں لاکھوں روپے فیس لیتی ہے اور انہیں نمبر پلیٹ بروقت فراہم نہ کرنا افسوسناک ہے۔
اہم خبریں سے مزید