اسلام آباد ( فاروق اقدس )مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے ان سینئر رہنماؤں کو جو وفاقی بجٹ سے متعلق حکومت سے رابطوں میں ہیں انہیں بجٹ سے متعلق کسی بھی معاملے پر پیش رفت کرنے کسی قسم کی یقین دہانی کرانے اور کسی حکومتی وعدے پر یقین کرنے کے حوالے سے روک دیا۔