• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر ماجد محسن پنہور تبدیل، عمران علی بھی اوگرا میں تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر اور پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر ماجد محسن پنہور تبدیل، ڈیپوٹیشن پر ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( OGRA) ʼاوگرا میں تعینات کیا گیا ۔ پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے عمران علی سلطان کو ایک سال کیلئے ʼاوگرا میں تعینات کیاگیا ۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں تعینات جوائنٹ سیکریٹری نائلہ باقر کو پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید