• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بی آر ٹی کرپشن، سابق سیکرٹری بلدیات روپوش اکاؤنٹ افسر کو حراست میں لئے جانے کی متضاد اطلاعات

سکھر (بیورو رپورٹ) بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ کراچی میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، اینٹی کرپشن کو مطلوب سابق سیکریٹری بلدیات کا ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ سے رجوع، گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر روپوش ہوگئے، ساتھ آنیوالے لوکل گورنمنٹ خیرپور کے اکاؤنٹ افسر کو حراست میں لئے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں، البتہ متعلقہ محکموں نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، یہ بھی افواہ گردش کررہی ہے کہ ضمیر عباسی اور یوسف شیخ دونوں گرفتاری کے خوف سے بچنے کے لئے خود ہی روپوش ہوگئے ہیں اور اپنے رابطہ نمبر وغیرہ بھی منقطع کرلئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید