اسلام آباد ( عاصم جاوید ،خبر نگار) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کے کے بجٹ کی منظوری عمران خان دینگے، ان سے ملاقات کیلئے پٹیشن دائر کردی ہے ، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں، خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے کے پی میں دہشتگردی بڑھ گئی ، حکمرانوں کی دلچسپی بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا اور گلگت بلتستان میں دھاندلی کرنا ہے، خیبر پختونخوا کو بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، 10 جون کو اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرینگے، شیخ وقاص اکرم آنا چاہتے ہیں آ جائیں، کسی کی آلہ کاری نہ کریں،خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ اور فیصلے کرنے میں با اختیار ہوں،پاکستان کو سیاسی کشمکش نہیں، معاشی استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے۔