فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان و سابق وفاقی پارلیمانی رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ پٹرول پر انحصار ختم کرنے اور سستی بجلی کی فراہمی کے لئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینلز کی درآمد پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھانے کی بجائے کمی کی جائے۔ سولر انرجی پر منتقل ہونے کے لیے غریب طبقے کو بلا سود قرضےدیئے جائیں اور ملکی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔