ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر رضا ہال ضلع کونسل ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق اورڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور عوام کے مسائل سنے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے ایم ڈی اے سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن/ ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی اے فرحان مجتبیٰ بھی ڈی جی ایم ڈی اے کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عوام کے مسائل کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ موصول شدہ شکایات کے فوری حل اور میرٹ پر فیصلہ کرنے کیلئے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔