ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین نے اعلان کیا ہے کہ امامِ مظلوم، شہیدِ مدینہ سیدنا حضرت عثمانِ غنی ذوالنورین رضی اللہ عنہ کی عظیم الجلیل شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور آپ کی شہادت کا تذکرہ کرنے کیلئے جماعتِ اہلِ سنت پاکستان کے زیرِ اہتمام 4اور 5جون (جمعرات اور جمعۃ المبارک) کو ملک بھر میں "یومِ شہادت سیدنا عثمانِ غنی ذوالنورین رضی اللہ عنہ" انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔جماعتِ اہلِ سنت پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین علامہ سید مظہر سعید شاہ کاظمی، پیر خالد سلطان القادری،پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری، پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری‘ علامہ محمد فاروق خان سعیدی‘ پیرزادہ معاذ المصطفیٰ قادری‘ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، پروفیسر علامہ سلیم اشرف قادری، صاحبزادہ علامہ قاسم سیالوی و دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی فتوحاتِ اسلام اور دینِ متین پر بے پناہ احسانات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔