کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں سفاک شوہر نے آہنی راڈ کے پے درپے وارکرکے بیوی کوقتل کردیا اور تھانے جاکرگرفتاری پیش کردی ، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے11 غازی آبادمیں ملزم نے بیوی کوقتل کرنے کےبعد گھرپرتالا لگا کرتھانے جاکرگرفتاری پیش کردی جس پرپولیس نےحراست میں لیکراس کی نشاندہی پر گھر سے بیوی کی لاش کو قبضے میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا،مقتولہ کی شناخت 58 سالہ عاصمہ بیگم زوجہ اصغرعلی کے نام سے کی گئی،پولیس نے کے مطابق ملزم64 سالہ اصغرعلی نے گھریلو تنازع پربیوی کو قتل کیا اور آلہ قتل بھی پولیس کے حوالے کردیا،مقتولہ خاتون4 بچوں کی ماں تھی،ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔