کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا اور خوف و ہراس پھیل گیا ، موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی ، نامعلوم شرپسندوں نے ایک گاڑی کو آگ لگا دی جس کے باعث قریب کھڑی ہوئی متعدد موٹر سائیکلیں بھی جزوی طور پر جل گئیں۔