• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے اسامیوں کی فائنل میرٹ لسٹ جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے کئے گئے انٹرویوز کی فائنل میرٹ لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے 30دن کے اندر اس حکم پر عمل درآ مد کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ حکم امیر اللہ اور دیگر امیدواروں کی جانب سے دی گئی درخواست پر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق ریکروٹمنٹ پراسیس 23 فروری 2025کو شائع ہونے والے ایک پبلک ایڈورٹائزمنٹ سے شروع ہوا تھا،جس کے ذریعے ڈپٹی ڈائریکٹرز، ٹاؤن پلانرز، سب انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز سمیت مختلف اہم ریگولر پوسٹوں کے لیے درخواستیں مطلوب تھیں۔ ملک بھر سے ہزاروں کوالیفائیڈ پروفیشنلز نے ان آسامیوں کے لیے اپلائی کیا تھا۔ مئی 2025میں نسٹ (NUST) کے تحت شفاف اسکریننگ ٹیسٹ منعقد ہوئے اور دسمبر 2025 میں فائنل سلیکشن بورڈ کے انٹرویوز بھی خوش اسلوبی سے مکمل کر لیے گئے تھے۔تاہم، سلیکشن پراسیس مکمل ہونے کے باوجود فائنل رزلٹ کا اعلان گزشتہ 5ماہ سے التوا کا شکار تھا جس پر امیدواروں نے میرٹ کے تحفظ اور قانونی رہنمائی کے لیے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے رجوع کیا تھا۔ وفاقی محتسب کے روبرو کیس کی باقاعدہ سماعت کے دوران سی ڈی اے کے ایچ آر ڈی (HRD) ونگ نے تحری جواب جمع کرایا، جس میں انتظامی تبدیلیوں کے باعث آنے والی تاخیر کا ذکر کیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید