کوئٹہ(خ ن)عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام معزز وکلاء، سائلین اور عام عوام کو مطلع کیا گیاہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ کوئٹہ میں موسمِ گرما (Summer Vacation) 2026 کے سلسلے میں یکم جولائی 2026 سے 14 جولائی 2026 تک سول نوعیت کے عدالتی مقدمات ( امور ) کے لیے تعطیلات ہوں گی۔ عدالت 15 جولائی 2026 (بدھ) کو معمول کے مطابق دوبارہ کھلے گی۔گرمیوں کی تعطیلات کے دوران دفتر اور عدالت کے اوقاتِ کار درج ذیل ہوں گے۔ صبح 9:00: بجے تا دوپہر:00 1:بجے ۔عدالت کے اوقات،پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9;00 بجے تا دوپہر00: 12: بجے،جمعہ،صبح: 9:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے،صبح:30 9: بجے تا 11:30: بجے، تعطیلات کے دوران فوری اور ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت اور فیصلے کے لیے معزز تعطیلاتی جج صاحبان (Vacation Judges) کی دستیابی اور ڈیوٹی روسٹر سے متعلق علیحدہ اطلاع جاری کی جائے گی۔