• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور احمد بنگلزئی کی بطور پوسٹ ماسٹر جنرل تعیناتی خوش آئند ہے ‘ستارہ سوسائٹی

کوئٹہ(پ ر) ستارہ ویلفیئر سوسائٹی پوسٹل کالونی کااجلاس زیرصدارت انواراحمد ہوا جس میں پوسٹل کالونی میں پانی ،صفائی سیکورٹی اوردیگر مسائل پر غور کیاگیا شرکاء نے منظور احمد بنگلزئی کی بطور پوسٹ ماسٹر جنرل تعیناتی کاخیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ کالونی کے مسائل حل کریں گے انہوں نے منظور احمدبنگلزئی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں افتخاراحمد، محمد ثاقب، میر فضل شاہوانی، امجد بلوچ، ارشاداحمد ترین ،اظہاراحمد، دین محمد اوردیگر نے شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید